The woman returned home alive after 9 days of her deth

کورونا کی مریضہ اپنی ’موت، تدفین‘ کے نو دن بعد گھر لوٹ آئی اسپین میں کورونا وائرس کی ایک پچاسی سالہ مریضہ بظاہر اپنی ’موت اور پھر تدفین‘ کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ آئی۔ اس خاتون کے اہل خانہ کے مطابق اس کا دس روز قبل انتقال ہو گیا تھا اور اسے تو نو دن پہلے دفنا بھی دیا گیا تھا۔ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق 'لا ووز دے گالیسیا‘ نامی اخبار نے لکھا کہ یہ خاتون شمالی اسپین میں زووے نامی چھوٹے سے شہر کی رہنے والی ہے۔ وہ بزرگ شہریوں کی ایک رہائش گاہ میں مقیم تھی اور کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ اخبار کے مطابق یہ خاتون اور اس کا شوہر دونوں پینشنر ہیں اور ایک ہی اولڈ ہوم میں رہتے تھے۔ پھر جنوری کے وسط میں اس ہسپتال کی طرف سے، جہاں اس مریضہ کا علاج ہو رہا تھا، اس خاتون کے اہل خانہ کو بتایا گیا تھا کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے اور اس کی تدفین اگلے روز کی جائے گی۔ اس پر اس خاتون کے لواحقین دکھی تو بہت ہوئے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ سخت ضوابط کے باعث وہ روگیلیا بلانکو نامی اس خاتون کی تدفین میں شرکت بھی نہیں کر سکے تھے۔کورون...